The news is by your side.

Advertisement

فواد چوہدری کی تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل……….

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کارکنوں سے میڈیا رپورٹرز اور عملے کو سہولت دینے کی درخواست کردی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا کہ دنیا نے میڈیا کے ذریعے ہی یہ عظیم جلسہ دیکھنا ہے لہذا پی ٹی آئی ورکرز سے اپیل ہے کہ میڈیا رپورٹرز اور عملے کو سہولت دیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میڈیا چینلز اور ورکرز ہمارے لیے سر آنکھوں پر ہیں اور جمہوریت کا حسن بھی یہ ہے کہ ہم تنقید بھی برداشت کریں۔

اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں رہنما حکراں جماعت نے بتایا تھا کہ اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کیلئے ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں