The news is by your side.

Advertisement

فضل الرحمان کی ‘خوشخبری’ پر فواد چوہدری کا چیلنج

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا ایسی خوشخبریاں پہلے بھی کئی بار سنا چکے ہیں اپوزیشن کےپاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ عدم اعتمادلاسکیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو حکومت میں ہوتے تحریک آئی تودیکھ لیں گےیہ کہاں کھڑےہیں اورہم کہاں ہیں، تحریک عدم اعتماد آنے دیں کوئی پرواہ نہیں ہم تگڑےہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہی نہیں کہ ان کے وزیراعظم کا امیدوار کون ہے ایک کہتا ہے الیکشن کرادیں دوسرا کہتا ہے ہمیں ڈیڑھ ڈیرھ سال ملیں اپوزیشن ایک ڈرامہ ہے۔

‘اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں بڑی خوشخبری آئے گی’

وفاقی وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ پرویزالٰہی نےکہا ہم آپ کےاتحادی ہیں پرویزالٰہی سےآج صبح بھی بات چیت ہوئی ہے پہلےبھی ساتھ الیکشن لڑےتھےآئندہ بھی لڑیں گے، ق لیگ اتحادی ہےاس لئےتوچیمہ صاحب وزیر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ 2 سے 3 دنوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی خوشخبری آجائے گی اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا اگلے2 سے 3 دن بہت اہم ہیں اگلے 48 گھنٹے میں بڑی خوشخبری آجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے مسلسل رابطےمیں ہوں تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہو رہا ہے ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے سارےامور کو دیکھا جا رہا ہے اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت مسلسل رابطے میں ہے حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں