The news is by your side.

Advertisement

فواد چوہدری کی نوازشریف سے متعلق پیش گوئی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سےپہلےحکومت نہیں جارہی نوازشریف واپس آجائیں گے، برطانیہ کیلئےنوازشریف کورکھنامشکل ہوجائیگاکیونکہ وہ مجرم ہیں۔

اے آر وائی نیوز کےپروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازکابیانیہ اپنی ہی پارٹی کیخلاف ہے یہ اپوزیشن کوغلط فہمی ہےکہ لوگ باہرنکلیں گے، نوازشریف خودمےفیئرمیں بیٹھےہیں اورپارٹی کوکہتےہیں باہرنکلو،گرفتاران کواس لیےکیاجاتاہےکہ باہرچلےجاتےہیں واپس نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اورشریف فیملی پرجوکیسزہیں اس میں تمام شواہدہیں تمام شواہددستاویزکی صورت میں ہیں عینی شاہدکی ضرورت ہی نہیں، اپوزیشن کی ڈیل کاتناظرکرپشن کے8کیسزہیں ان لوگوں نےنیب کے37میں سے34نکات پرترمیم کی تجویز دی اس وقت بھی ان ہی کیسزکی صورت میں ڈیل کی کوشش کی گئی۔

گرفتاران کواس لیےکیاجاتاہےکہ باہرچلےجاتےہیں واپس نہیں آتے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نےالیکشن پرآرٹی ایس کی ناکامی اوردھاندلی کےالزامات لگائے، پنجاب میں15پٹیشن پی ٹی آئی اور11ن لیگ نےداخل کرائیں اگرن لیگ کولگتاہےدھاندلی ہوئی ہےتوپٹیشن ان کی زیادہ ہوتیں، الیکشن میں فوج کونگراں حکومت نےتعینات کیاتھا، گزشتہ الیکشن عدلیہ نےکرائےتوان پربھی الزامات لگائےگئے ہمیں کسی نظام کی طرف توجاناہوگاتاکہ ایسےاعتراضات نہ ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں