تازہ ترین

پرویز الٰہی کا شروع سے مؤقف ہے اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونی چاہئیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا شروع سے ہی ایک مؤقف ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونی چاہئیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پروگرام اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کرنے میں دیر نہیں کریں گے، عمران خان کے کہنے پر فوری اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان فیصلہ کر چکے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی فائنل رائے دے چکے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کی رائے بھی یہی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں، اس وقت پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 191 ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ ڈپٹی اسپیکر اور خواجہ مسعود نے ڈیفنڈ کیا تھا، ان 2 کے علاوہ ہمارے پاس پنجاب اسمبلی میں 189 ارکان ہیں، 189 میں سے 10 مسلم لیگ (ق) کے ہیں، ہماری 2 خواتین کو آفرز آئی تھی جو انہوں نے عمران خان کو بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے متعلق 11 جنوری تک انڈر ٹیکنگ ہے، ضروری بات یہ ہے کہ انڈر ٹیکنگ ختم ہو ہم اسمبلی تحلیل کر سکیں۔

Comments

- Advertisement -