آصف زرداری کے بیان پر فوادچوہدری کا ردِعمل

سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری کا ردعمل آگیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری تھیں زرداری نےکہاتھاکہ پنجاب میں حکومت نہیں بننےدیں گے آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا اس کے باوجود ایک بھی ایم این اےان کےکہنےمیں نہیں آیا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے20لوگ پیسےلےکربھی زرداری کیساتھ کھڑے نہ ہوئے، پیپلزپارٹی کے پاس ووٹرز تو دور امیدوار بھی نہیں ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ صاحب نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر کبھی بات نہیں کی جبکہ کیانی صاحب غیرسیاسی ہونے کی صرف باتیں کرتے تھے.
آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھ ماری تھیں کہ پنجاب میں حکومت نہیں بننے دیں گے، چوہدری شجاعت صاحب کے پاؤں پڑ کر خط لکھوایا ایک بھی MPA ان کے کہنے میں نہیں آیا، قومی اسمبلی کے بیس لوگ پیسے لے کر بھی زرداری کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے پیپلز پارٹی کے پاس ووٹر دور امیدوار بھی نہیں ہیں https://t.co/WmcCebTjxv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 1, 2022
آصف زرداری نے کہا کہ ہم پنجاب میں تیس سال سے پاور میں نہیں آسکے لیکن اب وہاں اپنی کمزوریاں دور کریں گے، میں پنجاب میں عمران خان کے مقابلے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہ کرسکے اب میانوالی میں نواب آف کالا باغ ان کا مقابلہ کریں گے، نواب آف کالا باغ نے ہمیں جوائن کرلیا ہے۔
سابق صدر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا زور لگا کر 25 ہزار لوگ جمع کرنے والا مقبول نہیں ہوتا ہے۔