The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز کے یہودی بیانیے پر فواد چوہدری کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے یہودی بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی ان کا دور دور تک علم ، عقل سے تعلق ‏نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے ‏یہودی بیانئیے پر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئ کتاب نہیں پڑھی ‏انھوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے ‏دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں سارا زور صرف ‏عمران خان کی مخالفت ہےان سےعقل کی توقع کرنا جوئےشیر لانےکے مترادف ہے، ان کی کل ‏CV‏ یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے گھرپیدا ہوئیں جنہوں نےعہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے ‏بنا لئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ‏ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ‏ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ ‏‏2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی ‏دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں