اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیری شہدا کے خون سے وفاداری لازم ہے،سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی، ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا خدشہ: حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے ، کشمیریوں کے شہدا کے خون سے وفاداری لازم ہے۔
مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے کشمیریوں کے شہداء کے خون سے وفاداری لازم ہے https://t.co/rmBnKLS1vv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2022
دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے باوجود وزارت خارجہ کی جانب سے مخالفت کے باعث بھارت میں پاکستانی ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی سمری گزشتہ دور حکومت میں بھجوائی گئی تھی، اور تجارت معطلی کے باوجود ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کی تجارت 2019 سے معطل ہے۔