تازہ ترین

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران حبا فواد سے صحافی نے سیاست میں انٹری سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے جواب میں بتایا کہ وہ ابھی سیاست میں آنے کا نہیں سوش رہیں البتہ عمران خان نے کہہ دیا تو یہ بڑا سوال ہوگا۔

فواد چوہدری کی ضمانت ہونے پر حبا فواد کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے ساتھ یہاں شوہر کے لیے آئی ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ ضمانت ہوگئی۔

حبا فواد نے کہا کہ پہلے سنا کہ عدالت بند ہے لیکن ضمانت دینے پر عدالت کے مشکور ہیں، عمران خان کو فیصلے کا علم ہوگیا ہے فواد چوہدری ان سے خود بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ضمانت کے موقع پر خواتین بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔ خواتین کی امپاورمنٹ ہے کہ اس موقع پر خواتین یہاں موجود ہیں۔ پورا پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔‘

’جیل میں لگائی گئی مہریں میرے دل پر لگی ہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔ ہمارا ساتھ دینے پر پوری پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں۔‘

Comments