جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

‏’درخواست کریں گے افغان شہری 3 ماہ میں واپس چلےجائیں’‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں3لاکھ کےقریب ‏افغان شہری موجود ہیں افغان شہریوں سےدرخواست کریں گےکہ 3ماہ میں افغانستان چلےجائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان ‏میں افغان شہریوں کا ٹریک اینڈٹریس کیا جاسکتاہے افغان شہریوں سےدرخواست کریں گےکہ3ماہ ‏میں افغانستان چلےجائیں بارڈر کھول دیں گےافغان شہریوں کی بڑی تعدادپاکستان آئےگی افغان ‏شہریوں کویقین دلاتےہیں کہ پاکستان ان کی مددضرور کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس ہورہاہےجس میں میکنزم طےکیاجائےگا امیدہےاوآئی سی اجلاس ‏سے افغانستان کیلئے مثبت پیغامات آئیں گے چاہتے ہیں افغانستان سےمتعلق ایک فنڈ بنا سکیں ‏جس میں تمام اسلامی ممالک حصہ ڈالیں اورافغانستان کی مددکریں، فنڈزکےذریعےافغانستان میں ‏انسانی بحران سےنمٹ سکیں افغانستان کے9ملین ڈالر بیرون ملک ہیں جو منجمدہیں ہم چاہتےہیں ‏اسلامی ممالک افغانستان کی مددکریں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں اچھےطریقےسےانتظامات نہیں کرسکےجس کا ادراک ‏ہے حکمران جماعت کاضمنی الیکشن ہارنا یقیناً فکر کی بات ہوتی ہے پی ٹی آئی کوالیکشن پالیسی ‏کو ریویو کرنےکی ضرورت ہے بلیم گیم کےبجائےہمیں اپنی خامیوں کو دور کرنا چاہیے ضمنی ‏الیکشن کےبعدبلدیاتی انتخابات بھی آرہےہیں آئندہ الیکشن کی بھی تیاری کرنا ہوگی الیکشن پالیسی ‏کو بہتر کرنا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں