سپریم کورٹ کےفیصلےپرکھڑے نہ ہونےوالوں کامستقبل نہیں،فوادچوہدری fawad-choudary
The news is by your side.

Advertisement

جوسپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ نہیں اُس کا کوئی مستقبل نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو کھڑے نہیں ہو پا رہے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے چوہدری نثارکے پاس کھڑے ہونے کا موقع ہے اگر چوہدری نثار نہ کھڑے ہوئے تو کوئی اور ہو جائے گا۔

وہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمت نہ ہو تو گھر بیٹھنا چاہئے، لوگوں کا وقت ضائع نہ کریں وزارت داخلہ کی 4 سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے چوہدری نثار نوازشریف کی نا اہلی کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں یا نہیں یہ تاریخ کے “ڈسٹ بن” میں جانے والے لوگ ہیں 40 فیصد کابینہ مشرف کے چمچوں پرمشتمل ہے۔

یہ پڑھیں : عدالتی فیصلے پرمشرف کو بھیجا، ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرآنی چاہئے، نثار

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشرف کے سارے چمچے آپ کے ساتھ ہیں لیکن اب پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے عوام بیدار ہو چکی ہے اور سچ جھوٹ جان چکی ہے۔

قبل ازیں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈان لیکس، پرویز مشرف کی واپسی اور اپنے چار سالہ دورِ وزارت کی کاکرکردگی پر روشنی ڈالی تاہم انہوں نے پارتی اختلافات اور سپریم کورٹ نااہلی فیصلے پر گفتگو سے اجتناب کیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں