آف شور کمپنی کوئی غیر قانونی کام نہیں، فواد چوہدری fawad-choudary
The news is by your side.

Advertisement

آف شور کمپنی کوئی غیر قانونی کام نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آف شور کمپنی کوئی غیر قانونی کام نہیں لیکن اس میں لگایا گیا سرمایہ قانونی ہونا ضروری ہے اسی لیے وزیراعظم سے منی ٹریل مانگی ہے۔

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر منی لانڈرنگ کا کیس نہیں کیوں کہ بھیجین گئی رقم ان کی اہلیہ کی تھی اور میاں بیوی کے درمیان لین دین منی لانڈرنگ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت منی لانڈرنگ وہ ہے جس کا حلفیہ بیان اسحاق ڈار نے دیا اور اب تک منی ٹریل نہیں بتا سکے اور آج بھی منی لانڈرنگ پر حسین نواز جےآئی ٹی میں جواب دے رہے ہیں کہ کیسے پیسے پاکستان سے برطانیہ بھیجے گئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر پاکستان سے باہر پیسے بھیجنے کا الزام نہیں اور نہ ہی عمران خان پرسرکاری خزانے پرہاتھ صاف کرنے کا الزام نہیں اس لیے اس معاملے کو وزیراعظم کے خاندان کی تلاشی سے نہ جوڑا جائے۔

انہوں نے مذید کہا کہ جمائما خان نے پیسے بھیجے ہیں تو ثبوت پیش کریں اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرنہال ہاشمی کو جھوٹ بولنے پرایک ارب کا لیگل نوٹس بھیج رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بنی گالہ کی زمین خریدتے وقت جمائما خان عمران خان کی اہلیہ تھیں اس لیے رقم بھیجنے پراعتراض درست نہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں