منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ہمیں جلد سیاسی استحکام کی طرف واپس آنا چاہیے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں جلد سیاسی استحکام کی طرف واپس آنا چاہیے عدالت میں جتنا یہ معاملہ طویل ہوگا معیشت کو نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے بھی آئین کا حصہ ہے، چیف جسٹس نے بتایا پورے آئین کو ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل چیز یہ ہے کہ پاکستان میں جلد استحکام آنا چاہیے کیونکہ عدالت میں جتنا یہ معاملہ طویل ہوگا معیشت کو نقصان ہوگا ہمیں جلد سیاسی استحکام کی طرف واپس آنا چاہیے، ڈپٹی اسپیکر نے کس مٹیریل پر تحریک مسترد کی وہ متعلقہ حکام دکھائیں گے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فرح خان سے بہت سے لوگ ملتے ہیں، مریم کو فرح خان سے متعلق پتہ تھا تو3 سال شہادتیں کیوں چھپا کر رکھیں، اب جو بھی شواہد ان کے پاس ہیں وہ عدالت میں پیش کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مطیع اللہ واقعے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کی حرکت کا جواب میں نے نہیں دینا، اصول یہ ہے کہ پہلے بات کی جاتی ہے پھر سوال ہوتے ہیں، یوٹیوب پر ویڈیو ڈالنے والا بھی کہتا ہے کہ وہ صحافی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملیحہ ہاشمی سے بدتمیزی پر میں نے معافی کا مطالبہ کیا، میں نے کہا جب تک معافی نہیں مانگیں گے جواب نہیں دونگا، کسی خاتون سے بدتمیزی کرنا نامناسب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں