تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

پی ٹی آئی ملکی معیشت پر آج ’’وائٹ پیپر‘‘ جاری کرے گی

پاکستان تحریک انصاف نے ملکی معیشت پر آج وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حکومت مزید رہی تو ملک کا بیڑہ غرق ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ملک کی معیشت کے حوالے سے آج ہم وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ یہ حکومت مزید 8 مہینے رہ گئی تو ملک کا مزید بیڑہ غرق ہو جائے گا۔ سندھ حکومت نے ٹھیک کام کیے ہوتے تو سیلاب سے اتنی تباہی نہیں ہوتی۔

سابق وفاقی وزیر کہنا تھا کہ ہمارے دور میں نوکریاں پیدا ہوئیں، کنسٹرکشن سیکٹرمیں ترقی ہوئی اور مہنگائی مہنگائی بہت کم رہی، جب کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے انہوں نے معاشی تباہی کر دی ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں اور مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس شارٹ ٹرم میں جانا پڑے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی عدم استحکام کا شکار ہیں۔ یہ صورتحال اب زیادہ دیر ایسے نہیں چل سکتی عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ ٹیکنو کریٹ حکومت کے حوالے تجربات ختم ہو چکے ہیں۔ اصلاحات عوام کی مرضی کے بغیر کبھی نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 11 جنوری سے قبل اعتماد کا ووٹ لے لیں پھر عدالت جائیں۔ یہ جتنے دن حکومت کرینگے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جب کہ ہم عام انتخابات چاہتے ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملےگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بیان دے رہے ہیں افغانستان کے اندر جا کر کارروائی کرینگے۔ طاقت کا استعمال حکمت عملی نہیں ہوتا، بات چیت حکمت عملی ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اب دہشتگردی کی نئی لہر آئے گی۔

Comments

- Advertisement -