تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

’ملک میں اب تک مارشل لا نہیں لگا تو اس کی وجہ عمران خان ہیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک مارشل لا نہیں لگا تو اس کی وجہ عمران خان ہیں۔

فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس دیکھ کر لگا کہیں آنسو نہ نکل آئیں۔ موجودہ حکومت نے تو مارشل لا کے پورےحالات بنا دیے ہیں۔ اگر اب تک ملک میں مارشل لا نہیں لگا ہےتو اس کی وجہ بھی عمران خان ہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اتنی مجبور ہے کہ پٹرول کی قیمت طے نہیں کرسکتی۔ اہم تعیناتی سے متعلق ان کے پسینے نکلے ہوئے ہیں۔ مفرور شخص لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے مستقبل کے فیصلے کر رہا ہے۔ نواز شریف ریاست پاکستان کو مطلوب ہے کیونکہ اسے عدالتوں نے مفرور قرار دیا۔ صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار ملاقات میں اہم تعیناتی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے 26 نومبر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ قافلے راولپنڈی پہنچ جائیں گے تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ نے پاکستان کے عام آدمی سے علیحدگی کر لی ہے جو بڑا مسئلہ ہے۔ انسانی حقوق اور جہاں نوٹس لیے جانے چاہئیں وہاں کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ سپریم کورٹ کو پاکستان کے علاقوں میں تفریق نہیں کرنی چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کوئی مشتعل یا تخریبی جماعت نہیں ہے۔ ہماری ریلیوں اور جلسوں میں بچے تک آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -