تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’یہی طبقہ بتاتا تھا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اتنے گر گئے جتنےمیاں صاحب بھی نہیں گرے‘

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل کی صحت کے حوالے سے ن لیگ کے میڈیا اسٹرٹیجک سیل کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ کے میڈیا اسٹرٹیجک سیل میں جیو کے بیشترصحافی دوسری نوکری کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ کے میڈیا سیل میں کام کرنے والے ورد کر رہے ہیں کہ شہباز گل کی بیماری معمولی ہے۔ یہی طبقہ دن رات بتاتا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اتنے گر گئے ہیں جتنےمیاں صاحب بھی نہیں گرے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ عوام کو ان بکی ہوئی آوازوں کی اصلیت معلوم ہے۔

 

Comments

- Advertisement -