تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

‘ پرانا پاکستان بدترین شکل میں لانا انکا ایجنڈا ہے ‘

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ پرانا پاکستان بدترین شکل میں لانا انکا ایجنڈا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں مختلف بلز کی منظوری پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پرانا پاکستان بدترین شکل میں لانا انکا ایجنڈا ہے اور آج کی پارلیمانی کارروائی پی ڈی ایم کی ترجیحات کی جھلک ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اوورسیز سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا اور نیب کے پر کاٹ دیے گئے، اگران کو پاکستان میں بااختیار اقتدارملا تو یہ اپنی روش نہیں بدلیں گے۔

Comments

- Advertisement -