تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’دنیا میں قیمتیں کریش کرچکیں، پاکستان میں عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا‘

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں پٹرول اور پام آئل کی قیمتیں کریش کرچکی ہیں لیکن پاکستان میں عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے مہینے کے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہوچکا ہے اور اگر یہ حکومت برقرار رہی تو مڈل کلاس مکمل طور پر غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائیگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ 72 رکنی کابینہ والے وزیراعظم بیرونی دوروں پر ہے۔

 

Comments

- Advertisement -