The news is by your side.

Advertisement

سائنس و ٹیکنالوجی کیلیے جنون، فواد چوہدری پرجوش الفاظ پر اپنے لیڈر وزیراعظم کے شکرگزار

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب میں اپنے بارے میں پرجوش الفاظ پر  وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا پر جوش الفاظ پر اپنے لیڈر وزیراعظم کا شکرگزار ہوں۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے نسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کی ٹی وی پر پرفارمنس لوگوں نے دیکھی ہے، لوگ کہتے تھے آپ سنجیدہ نہیں انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر کیوں بنایا۔ اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے اچھے پلیئرز کو کس وقت کھلانا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے جو جنون فواد چوہدری نے دکھایا اس پر داد دیتا ہوں

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے جو جنون فواد چوہدری نے دکھایا اس پر داد دیتا ہوں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس یونیورسٹی میں کتنا زبردست کام ہو رہا ہے۔ ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں