جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا ایکشن، پرنسپل سیکریٹری فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ناصر الملک نے عہدے کا منصب سنبھالتے ہی وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا منصب سنبھالتے ہی پہلا ایکشن لیتے ہوئے فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سہیل کو نیا پرنسپل سیکریٹری مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ فواد حسن فواد نے اکیس نومبر دو ہزار پندرہ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد آج جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر پاکستان ممنون حسین نے اُن سے حلف لیا۔

نگراں وزیر اعظم نے اپنے عہدے کی حلف برداری کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو میرا مینڈیٹ ہے اس کے مطابق کام کروں گا،  شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پہلا دن ہے آج سے ہی کام شروع کر رہا ہوں، انشا اللہ عام انتخابات بر وقت ہی ہوں گے، شاہد خاقان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں