The news is by your side.

Advertisement

آئیفا ایوارڈز کی میزبانی فواد خان کریں گے

ممبئی: بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے دھوم مچانے والے باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔

فواد خان پہلے پاکستانی ہوں گے جو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز یعنی آئیفا کی میزبانی کریں گے۔ آئیفا کے ٹکٹس فروخت کرنے والی ویب سائٹ ٹکٹا نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ 24 جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہونے والے ایوارڈز میں فواد خان اور کرن جوہر مشترکہ میزبانی کریں گے۔

ٹکٹا کے مطابق تقریب میں پریتم، میت برادرز، پرینیتی چوپڑہ، کانیکا کپور اور بینی دیال سمیت کئی فنکار پرفارم کریں گے۔

آئیفا ویک اینڈ پر ایوارڈز کی تقریب سے پہلے ایک اور شو منعقد ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار اور فنکار پرفارم کریں گے۔ آئیفا ایوارڈز کی تقریب ہر سال مختلف مقامات پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس سے قبل ایوارڈز کی میزبانی کے لیے شاہد کپور اور فرحان اختر کا نام لیا جارہا تھا جس میں ایک اور اضافہ فواد خان کا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں