The news is by your side.

Advertisement

فوگ کلچر فلمز نے فلم البیلا راہی بنانے کا اعلان کردیا

کراچی : فوگ کلچر فلمز نے فلم البیلا راہی، بنانے کا اعلان کردیا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔

فوگ کلچر فلمز بنا رہی ہے فلم البیلا راہی ، یہ فلم پاکستان کے عظیم پاپ گلوکار عالمگیر کی زندگی کی کہانی ہے۔ جنہوں نے ایک عام آدمی کی حیثیت سے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی انتھک محنت سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

فلم البیلا راہی میں عظیم پاپ گلوکار عالمگیر کا کردار سپر اسٹار فواد خان ادا کریں گے، فواد خان خود بھی ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں۔

فلم البیلا راہی کی کہانی عالمگیر کی مشرقی اور مغربی پاکستان میں ان کے فنی سفر اور ذاتی زندگی میں کی جانے والی انتھک محنت اور جدوجہد کا احاطہ کرتی ہے۔

اس موقع پر معروف اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ عالمگیر کا کردار ان کے لئے باعث فخر ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں