اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

فواد خان کو بھارتی فلم ایم ایس دھونی سے نکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : نام نہاد سیکیولر بھارت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے، فواد خان کو بھارتی فلم ایم ایس دھونی سے نکال دیا گیا، فلم میں فواد خان نے ویرات کوہلی کا کردارادا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں کی پاکستانی اداکاروں کیخلاف محاذ آرائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، پاکستانی ایکٹر فواد خان کی مقبولیت بھارتی انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور اس وقت تک چین کا سانس نہ لیا جب تک انہیں فلم سے نہ نکلوادیا۔

fawad-post

انتہا پسندوں نے بھارتی فلمسازوں پر اتنا زور دیا کہ بلاآخر انہیں فواد خان کو بھارتی فلم ایم ایس دھونی سے مجبورا نکالنا پڑا۔

فواد خان بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ویرات کوہلی کا رول ادا کررہے تھے اور اس فلم کے بارے میں فلم ڈائریکٹر کو اچھی امیدیں تھیں۔

فلم کے ہدایتکارنیرج پانڈے کا کہنا ہے کہ فلم سے فواد خان کے سارے سین نکال دیئے ہیں،  کیونکہ فلم کے ریلیز میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں چاہتا۔


مزید پڑھیں : پاکستان میں بھارتی فلم ’ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری‘ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ


یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان میں بھارتی فلم ایم ایس دھونی ان ڈولڈ اسٹوری کو نمائش کیلئے پیش نہیں گیا گیا تھا جبکہ پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگاتے ہوئے حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی


واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد متعددپاکستانی فنکاروں کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے، انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فنکار اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑ دیں، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں