’50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے’

اسلام آباد : وفاقی وزیر فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ 50لاکھ گھروں کی تعمیرکاوعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وزیر اعظم سرگودھامیں ہزاروں گھروں کی تعمیرکےمنصوبے کا آغازکرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعد آج وزیر اعظم سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیرکےمنصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور تعمیراتی پیکیج کےتحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیرکیلئےقرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلندترین سطح پرہے۔
اسلام آباد اور لاہور کے بعدآج وزیر اعظم @ImranKhanPTI سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2021
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ 50لاکھ گھروں کی تعمیرکاوعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وہ سیاسی مخالفین جن کولگتا تھا عمران خان 50لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں شرمندہ ہیں، اس حکومت میں ترقی کا سفر جاری رہےگا۔
پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انشاللہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2021
مشیر برائے امور داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام سے کیے سستے گھروں کی تعمیر کے وعدے کی تکمیل کی طرف گامزن ہے ، وزیراعظم آج سرگودھا میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےگھروں کاافتتاح کریں گے ، متوسط طبقے کے اپنے گھر کا خواب اب پورےپاکستان میں پورا ہو گا ،انشاللہ۔