ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھجوا دی گئی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لیے ایڈوائس گورنر بلیغ الرحمٰن کو بھجوا دی گئی۔

لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کیا جائے گا، اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر بلیغ الرحمٰن کو بھجوا دی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائے گی جس کے لیے پرسوں ایڈوائس بھیج دی جائے گی، پنجاب میں عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 48 گھنٹے میں خط لکھ رہے ہیں، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اسمبلیاں توڑ کر عوام میں جائیں گے، دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔

متعلقہ: پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ایڈوائس پر 2 دن میں دستخط نہ کیے تو خود بخود اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، ہمیں عوام کے پاس جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے ایم پی ایز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کو قومی انتخابات کی جانب بڑھنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں