تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بطور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا، فواد چوہدری کے پاس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت بھی رہے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کورونا کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو عید شاپنگ کے باعث کورونا میں تیزی آئے گی، کورونا کو دو ہفتے میں نیچے نہ لاسکے تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سندھ اور بلوچستان کورونا وبا سے مزید متاثر ہوں گے، کورونا ویکسین کی درآمد پر حکومت نے پوری توجہ رکھی ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو یہ باپ بناتے ہیں یا بیٹا یہ اپوزیشن کا مسئلہ ہے، پی پی کو روٹھے ہوئے محبوب کی طرح واٹس ایپ گروپ سےنکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جھگڑا طے شدہ تھا اس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ماضی عوام جانتے ہیں، پی ڈی ایم کے خاتمے کی پیشگوئی میں پہلے ہی کرچکا تھا، حکومت کو گھر بھیجنے کا بیانیہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے سکتی، سندھ حکومت نہیں چھوڑے گی، ن لیگ اور جے یو آئی کو بھی اپنے رویے پر نظرثانی کرنا ہوگی، استعفوں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔