’’فواد عالم نے بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کردیا‘‘

لاہور: قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ فواد عالم کی سخت محنت اور لگن نے بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد عالم کی سنچری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار اننگز کھیلی، انہیں دوسری سنچری اسکور کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
Ur Hard work,Dedication & Resilience proved many many wrong. Respect ❤️ Well done & congratulations @iamfawadalam25 on scoring 2nd Test 💯 👍🏼💪🏼👏🏼 pic.twitter.com/5zGXpRmaBT
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) December 30, 2020
محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان، مجھے آپ پر فخر ہے، کھیل کے آخر تک فائٹنگ ، اسپرٹ دکھانا قابل تعریف ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فواد عالم نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے سنچری پر منفرد انداز میں جشن منایا ، ڈریسنگ روم میں بیٹھے بیٹنگ کوچ یونس خان سمیت ساتھی کھلاڑیوں نے فواد عالم کو سنچری اسکور کرنے پر خوب داد دی۔
Team Pakistan 🇵🇰 proud of U on showing a great resilient attitude & fought hard till end. Strong Character shown Stay strong & come back harder @iMRizwanPak @iamfawadalam25 @captainmisbahpk @YounusK75 @waqyounis99 #PakvsNz
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) December 30, 2020
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو 101 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 371 رنز کے تعاقب میں 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فواد عالم نے 102 اور کپتان رضوان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔