The news is by your side.

رحمۃ العالمین کانفرنس میں دنیا بھر سے جید علماء شرکت کریں گے، فواد چوہدری

ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ربیع الاول سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے، رحمۃ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے اور اس میں دنیا بھر کے جید علماء شرکت سے لیے تشریف لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ہونے والی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے نیا مسئلہ کھڑا کردیا جاتا ہے، کچھ لوگ مذہبی سیاست سے جڑے ہیں اور اپنے مقاصد کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑھے رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نظریے کی لڑائی بندوق اٹھا کر نہیں بلکہ دلیل کی بنیاد پر جیتی جاسکتی ہے کیونکہ جب تک محمد ﷺ کی ذات سے عشق نہیں تب تک مسلمان ہونے کا کوئی تصور بھی نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے فیصلے کو پڑھے بغیر ہی غلط قرار دیا، ایک دلیل والے کے پاس بندوق دوسرے دلیل والے کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، یہاں ریاست کی ناکامی یہ ہے کہ ایک دلیل والے کو دوسرے دلیل والے سے بچا نہیں سکی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عالمی رحمتہ اللعالمینﷺکانفرنس کا افتتاح کریں گے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان ایک سچےعاشق رسول ﷺ ہیں، اُن کی مجال نہیں ہوتی کہ مدینے کی سرزمین کو اُن کے قدم چھوئیں، مدارس میں پڑھنے والے لاکھوں بچے ہمارے اپنے ہیں ہمیں اُن کے بارے میں بھی سوچنا ہے، صرف عمران خان مدارس کے 25 لاکھ بچوں کو اون کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پرپاکستان میں ربیع الاول منایاجارہاہے، وزیراعظم پاکستان رحمتہ اللعالمین کانفرنس کاخودافتتاح کریں گے اور اس میں دنیا بھر کے جید علماء بھی شرکت کریں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبی ﷺ شایانِ شان انداز میں عقیدت و احترام سے منائیں گے، وزیرِ مذہبی امور

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں کو روکنےکی ضرورت ہےجو قوم اور مذہب کی خدمت نہیں کررہے، موجودہ حکومت مذہبی قیادت کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلناچاہتی ہے، اس لیے ہمیں مایوسی نہیں بلکہ ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں