تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشوں کو الیکٹرانک سسٹم پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے پاکستان کونسل برائے قابل تجدید انرجی کا دورہ کیا، دورے کے دوران وفاقی وزیر نے بجلی سے چلنے والے موٹرسائیکل اور رکشے کی سواری کی۔

انہوں نے خود الیکٹرونک موٹرسائیکل اور رکشہ چلا کر دکھایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے۔

الیکٹرونک موٹرسائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے۔

الیکٹرونک موٹرسائیکل پیٹرول کے بجائے بجلی سے چارج بیٹری سے چلے گا، انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

Comments

- Advertisement -