site
stats
پاکستان

وزیر دفاع اوروزیرداخلہ کےدرمیان بات چیت بند جب کہ دہشت گردآزاد ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارکی آپس میں بول چال ہی بند ہے تو دہشت گرد متحد بھی ہوں گے اور کارروائیاں بھی کریں گے تو ایسے میں ملک میں بدامنی نہیں ہو گی تو کیا ہو گی۔

فواد چوہدری آج ارفع کریم ٹاور کے نزدیک ہونے والے دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت کی کاکردگی سے متعلق گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیردفاع اور وزیر داخلہ آپس میں بات ہی نہیں کرتے جب کہ وزیراعظم کرسی بچانےمیں مصروف ہیں تو ایسے میں ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داخلی سیکیورٹی سے متعلق وزارتوں کے دونوں اہم وزراء میں کوئی رابطہ نہ ہو اور ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا پسند نہیں کرتے ہوں تو ایسے حالات میں دہشت گردوں کو اپنا مقصد پورا کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔


 ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی


انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نیکٹا کو فعال کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جا سکا ہے چنانچہ دہشت گرد دوبارہ مجتمع ہو رہے ہیں اور اپنی کارروائیاں بھی کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنی جماعت میں سے ان لوگوں کو فارغ کرنا ہوگا جو دہشت گرد تنظیموں سے روابط رکھتے ہیں جیسا کہ رانا ثناء اللہ کا دہشت گردتنظیموں سے تعلقات کا تاثر موجود ہے ایسی کالی بھیڑوں کے خاتمے کے بغیر امن ممکن نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top