The news is by your side.

Advertisement

قوم وزیراعظم کو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوتے دیکھ رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو چوکے اور چھکے مارتے کسی نے نہیں دیکھا تاہم جےآئی ٹی کے ہاتھوں انہیں باوٴنڈری پرکیچ آوٴٹ ہوتے قوم ضرور دیکھ رہی ہے۔

وہ وزیراعظم نواز شریف کی قومی ٹیم کے اعزاز میں‌ دیئے گئے استقبالیہ میں کی گئی کی تقریرپرردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف خود ستائی اورخود نمائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج کی تقریب کوخود ستائی کا ذریعہ بنا دیا اور کروڑوں روپے اپنی تعریف پرضائع کر تے ہوئے قومی تقریب کو خود نمائی کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازالیون کے کھلاڑی بھی جے آئی ٹی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو رہے ہیں اور وہ خود بھی باؤنڈری میں کیچ آؤٹ ہونے جا رہے ہیں جس کے بعد سیاسی میدان سے مسلم لیگ (ن) باہر ہو جائے گی۔


 *کسی غیرملکی ٹیم کی منتیں نہ کی جائیں، وزیراعظم 


فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ کی سیاسی موت ہو چکی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر ان کا فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے نواز شریف نے آج چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور انعامات سے نوازا جب کہ اپنے خطاب میں انہوں نے اپنی کرکٹ سے دلچسپی اور بچپن کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں