حکومت کا چہرہ خود نوازشریف نے مسخ کیا، فواد چوہدری fawwad-choudary
The news is by your side.

Advertisement

حکومت کا چہرہ خود نوازشریف نے مسخ کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا چہرہ کسی اور نے نہیں نواز شریف نے خود مسخ کیا ہے اس لیے نو سرباز وزراء اپنے وزیراعظم کو مورد الزام ٹہرائیں۔

فواد چوہدری وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی حالیہ تقریر پر ردعمل دے رہے تھے جس میں سعد رفیق نے عدلیہ اور اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے وار کیے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی گفتگو شکست خوردگی کا اظہار ہے انہوں نے فوج اورعدلیہ پرالزام تراشی کی جو کہ نہایت شرمناک اورقابل مذمت ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہوتی تو ان کی جماعت کے لوگ کسی اور سے سولات پوچھنے کے بجائے خود اپنے قائد نوازشریف سے سوال کرتی کہ یہ رقوم کہاں سے آئیں اور کس طرح فلیٹس خریدے گئے۔

یہ پڑھیں : اے آئی ٹی فیکٹ فائندںگ کمیٹی ہے انٹروگیشن کمیٹی نہ بنے، خواجہ سعد رفیق

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے کرپشن کو سیاست کا بنیادی جزو بنایا لیکن اب کرپٹ حکومت کے پاس عدلیہ کا فیصلہ تسلیم نہ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی پرورش کے لیے گاڈ فادر کا عبرتناک انجام ضروری ہوگیا ہے جس کے لیے تحریک انصاف اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتی رہے گی اور سیاست کو مافیا کے نرغے سے نکال کر حقیقی جمہوریت کی راہ پر گامزن کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں