بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ سہیل عامر کا تقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم فواد حسن فواد کو تبدیل کردیا گیا ، صد ر مملکت نے نئے سیکرٹری کا تقرر کردیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے نو نئے ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ سہیل عامر کو سیکرٹری برائے وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ ابو عاکف کو کابینہ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، نئی تقرریاں صدرِ مملکت کے حکم سے عمل میں لائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا تعیناتیوں کے ساتھ ہی ساتھ اسلامی نظر یاتی کونسل کے9نئے ممبران کی تقرری بھی کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فواد حسن فواد نے 21 نومبر 2015 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے اپنی خدمات فراہم کرتے رہے، ان سے قبل اس عہدے پر جاوید اسلم تعینات تھے۔ ان کے خلاف آشیانہ ہاؤ سنگ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔ فواد کو ڈی جی سول سروسز اکیڈمی تعینا ت کیا گیا ہے۔

ان کی جگہ عہدہ سنبھالنے وا لے سہیل عامر بھی 22 گریڈ کے افسر ہیں جو کہ پاکستان کی بیوروکریسی کا سینئر ترین عہدہ ہے، سنہ 2016 میں انہیں سیکرٹری اوور سیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ مذہبی امور کی وزارت سے وابستہ تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں