The news is by your side.

Advertisement

وفاقی وزیر نے عوام کو بڑی خوش خبری سنادی

جہلم: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کھاریاں سے اسلام آباد کے درمیان موٹر وے تعمیر کرنے کا اشارہ دے دیا۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کی کوششوں سے اہداف کےحصول میں کامیاب ہوئے، جلد کھاریاں سےاسلام آبادکےدرمیان موٹروے تعمیرکریں گے، جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا درمیانی فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ حکومتوں کے دور میں موٹروے کی تعمیر کے وقت ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، موٹروےکی تعمیرسے ملحقہ علاقوں کی آبادی استفادہ کرسکےگی، شمالی پنجاب کے بڑے روڈ پروجیکٹ کا وزیراعظم نومبر میں افتتاح کریں گے‘۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان اپنی گفتگو میں پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرتے ہیں، آج انہوں نے اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کا معاملہ رکھا اور مودی کو للکارا، ماضی میں کبھی کسی لیڈر نے اس طرح کشمیر کامقدمہ نہیں لڑا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کےخلاف عالمی سازش شروع کردی گئی مگر نوازشریف جیسے سیاست دانوں کواپنی ذات کے آگے کوئی چیزنظر نہیں آتی، نوازشریف اور اشرف غنی ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہیں‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی صورت میں وفاق کو جوڑنے والا لیڈر سامنے آیا ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’بلاول نےجنوبی پنجاب میں پارٹی ٹکٹ کے ساتھ رقم دینےکی پیشکش کی، آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے آخری الیکشن ثابت ہوں گے، خطے میں اہم فیصلوں کےلیے عالمی قیادت عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں