فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان کا بالی ووڈ میں بلندیوں کا سفر جاری ہے اور شنید ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔
اس بارے میں سب سے پہلے فلم فیئر ایوارڈز کے ایڈیٹر جتیش پہلائی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا۔
More on Fawad khan, word has it that he’s been reportedly signed for a dharma-Fox film with Katrina Kaif! Directed by debutant Aditya Dhar!
— J (@jiteshpillaai) July 17, 2016
انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ دھر ہوں گے جن کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔
فواد خان کچھ عرصہ قبل ہی آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کر چکے ہیں۔ ان کی 2 بالی ووڈ فلمیں ’خوبصورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ ریلیز ہوچکی ہیں جبکہ وہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل، ہے مشکل‘ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کر رہے ہیں۔
فواد خان کی اداکاری کو بھارت میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ بھارتی چینل ’زندگی‘ سے ان کے ڈرامے تواتر کے ساتھ نشر کیے جارہے ہیں جبکہ یہ چینل ایک ماہ قبل ’فواد فیسٹیول‘ بھی منا چکا ہے جس کے دوران فواد خان کے ڈرامے دکھائے گئے۔