The news is by your side.

Advertisement

’’مولانا کو پھر اپنے اتحادیوں سے دھوکا ملے گا‘‘

لاہور: صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا کو ایک مرتبہ پھر اپنے اتحادیوں سے دھوکا ملے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اختلافات سے بیگم صفدر کا انکار حقیقت سے دور ہے، مولانا کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ آل شریف اور آل زرداری کسی کو اپنے برابر بٹھانے کے روا دار نہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ن لیگ اور پی پی کے مستقبل کے لیے تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا کو ایک بار پھر اپنے اتحادیوں سے دھوکا ملے گا، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا غیر فطری سیاسی اتحاد جلد اپنی موت آپ مر جائے گا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان بلاول اور مریم سے نالاں، بڑی دھمکی دے دی

واضح رہے کہ جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول اور مریم پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور نواز شریف کو خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا اگر بلاول اور مریم نے خود فیصلے کرنے ہیں تو انہیں سربراہی کیوں دی گئی۔

آصف زرداری اور نواز شریف سے گفتگو میں مولانا نے کہا اتحاد برقرار رہنا چاہیے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کی شخصیت ہی پی ڈی ایم کو آگے لیکر چل سکتی ہے اور مولانا کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ شکایت نہیں ملے گی،ہر فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں