نیب جب اپنا مؤقف دے رہی ہے، تو ن لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں: فیاض الحسن چوہان
The news is by your side.

Advertisement

نیب اپنا مؤقف دے رہی ہے، تو ن لیگ کی چیخیں نکلنے لگیں: فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سےنیب کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، آج بھی شاہد خاقان عباسی نے نیب پر الزامات لگائے.

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی ارکان کے رویے پر تنقید کی اور کہا کہ ن لیگ والے چاہتے ہیں  کہ ان کی کرپشن پر کارروائی نہ کی جائے.

ن لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان کی کرپشن پر کارروائی نہ کی جائے

فیاض الحسن چوہان

انھوں نے کہا کہ نیب جب اپنا مؤقف دے رہی ہے ،تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، اپوزیشن کی جانب سے نیب کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جو افسوس ناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اور شہبازشریف کے حواری بھی نیب کو نشانہ بناتے رہے، شہبازشریف نے اسمبلی میں نیب کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی.


مزید پڑھیں: اداروں کے خلاف محاذ آرائی ن لیگ کا وتیرہ بن گئی، نیب کو نشانے پر رکھ لیا


 وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا صوبائی اور وفاقی وزرا جواب دیتے ہیں تو بھی ان کو برداشت نہیں ہوتا، ان کا رویہ قابل مذمت ہے.

یاد رہے کہ آج ن لیگ ارکان اسمبلی نے ایک طویل پریس کانفرنس کی، جس میں‌ نیب پر تنقید کرتے ہوئے صفائیاں‌ پیش کی گئیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں