منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

بھارتی، پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں آنے دینا چاہتے، فیصل قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں آنے دینا چاہتے۔

سینئر اداکار فیصل قریشی سے حالیہ پوڈ کاسٹ میں میزبان نے پوچھا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر کب نظر آئے گا؟

جواب میں اداکار نے کہا کہ سچ کہوں تو بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں آنے دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس ایسے مواد کو ترجیح دیتا ہے جو کسی بھی ملک کے معاشرے کے مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں کو حقیقت کے مطابق پیش کرے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

اداکار نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم ساز ہر حقیقت کھل کر نہیں دکھا سکتے کیونکہ اگر کوئی ملک کی مکمل تصویر پیش کرے تو بعد میں اس کے لیے پاکستان میں رہنا مشکل ہو سکتا ہے۔

فیصل قریشی نے ایک اور وجہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی کم تجارتی اہمیت کو قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بیشتر پاکستانی اپنی ذاتی سبسکرپشن خریدنے کے بجائے دوستوں یا بیرون ملک مقیم رشتے داروں کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں یا ایک ہی سبسکرپشن کئی افراد کے درمیان شیئر کی جاتی ہے۔

اداکار کے مطابق اس صورت حال میں نیٹ فلکس کو پاکستان سے وہ مالی فائدہ نہیں ملتا جو بھارت جیسی بڑے مارکیٹ سے حاصل ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں