The news is by your side.

فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت میں کونسا عہدہ مل گیا؟

لاہور: رہنما تحریک انصاف اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کی ترجمانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، عہدہ دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پرویز الٰہی کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں.

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا 30 سالہ تجربہ عوامی فلاح کے منصوبوں سے واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مائی کا لال عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کرسکتا، عمران خان اور پاکستان کاسیاسی منظرنامہ لازم وملزوم ہے، عمران خان دوتہائی اکثریت کیساتھ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں