بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گجر پورہ زیادتی کیس : ‘ بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں ، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گجر پورہ زیادتی کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں، راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملزمان پکڑنےکیلئےروایتی،جدیدتفتیشی طریقےاستعمال کئےجارہےہیں، اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایسی گھناؤنی حرکتوں میں ملوث افرادمعاشرےکاناسورہیں، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائےگی۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام ترہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، گھناؤنے واقعے میں ملوث ملزمان رعایت کے مستحق نہیں۔

عثمان بزدار نے کہا تھا کہ متاثرہ خاندان کو یقین دلاتا ہوں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اصل ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جگہ گرفتار افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں