لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کوایک دوسرے کی کہانی سانجھی معلوم ہو رہی ہے، تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی، کہانی کرپشن کی اور غم احتساب کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف اور بلاول زرداری میں ٹیلیفونک رابطوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا شہباز شریف، بلاول کوایک دوسرےکی کہانی سانجھی معلوم ہو رہی ہے، تیرا غم میرا غم اک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی، شہباز شریف ،بلاول کی کہانی کرپشن کی اورغم احتساب کاہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کیساتھ چالاکی اور موقع پرست سیاست کےچکرمیں ہیں، بڑےبھائی، بھتیجی کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے والے پر بلاول اعتبار سے ہچکچارہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ منظور پاپڑ فروش جیسے کردارپر اپوزیشن کے آپس میں رابطےبڑھ جاتےہیں، اے پی سی کوجتناغیرمتحدہ اپوزیشن نےبدنام کیا شاید ہی کسی نےکیاہو، شہبازشریف کی سیاست صرف خط بازی اور بیان بازی ہے اور بلاول کی سیاست تقریروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سے گزارش ہے کورونا کیخلاف،معاشی استحکام کیلئےحکومت کا ساتھ دیں، وزیراعظم کی بہترین کورونا مخالف پالیسیوں سے کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں، سخت معاشی حالات کےباوجوداقتصادی سرگرمیاں جاری ہیں، حکومت کی ہرپالیسی کا مقصد انتظامی وسیاسی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔