لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیا جشن منارہا ہے جبکہ پاکستانی قوم افسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدراعوان کے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیاجشن منارہاہے اور بیگم صفدراعوان نے بھی اپنے والدکےنقش قدم پرچلنے کی روش برقرار رکھی، ثابت ہوگیا شریف خاندان،مودی کاسچا عزیزدارہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹور کینسل کرنے کے فیصلے پر ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا ویڈیو پیغام۔#PakvsNz pic.twitter.com/qdgUCB9BkY
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) September 17, 2021
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی سےمحبت اوروطن سےدشمنی شریف خاندان نےاپنےعمل سےثابت کی، قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پرافسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدراعوان کے۔
ترجمان نے کہا کہ بیگم صفدراعوان کے پاکستانیت کےلباس میں ملک دشمنی چھپی ہے، شریف خاندان سرسے پاؤں تک منافقت اورملک دشمنی کی تصویرہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے خاندانی مفادات کی ہرڈورکاسراپاکستان سے باہر ملتا ہے، منافقت کی انتہا یہ ہے کہ اقتدارشریف خاندان کو پاکستان میں چاہیے۔