پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی این آر او کے لئے تڑپ رہے ہیں،یہ طیب اردوگان نہیں بلکہ خوردگان ہیں، شریف برادرن سپریم کورٹ کے مطابق سیرٹیفائڈ، سیسی لین مافیا اورگاڈ فادر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا دل کی بات یہ ہے کہ پتلی گلی سےلندن جاناہے، ہم آپ کی دل کی بات پوری نہیں کرسکتے، یہیں علاج کرائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل شریف کیلئےروزانہ نئی قیامت برپاہوتی ہے، ان  کےتمام حواری نجومی بن گئے ہیں، وفاق اور صوبوں کی حکومتیں 5سال پورے کریں گی، شہباز شریف کو 2 طریقوں سے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

آل شریف کیلئےروزانہ نئی قیامت برپاہوتی ہے

پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا پچھلے دس سال سے پنجاب کے نام نہاد وزیر اعلی نے عوام کے لاکھوں روپے لگائے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عمرہ پر روانہ ہوئے جسکا میڈیا سے پتہ چلا، عثمان بزدار نے اپنے خرچ پر بغیر پروٹوکول کےپر سفر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ این آراوکیلئے یہ لوگ تڑپ رہےہیں، یہ طیب اردوگان نہیں بلکہ خوردگان ہیں، شریف برادرن سپریم کورٹ کے مطابق سیرٹیفائڈ، سیسی لین مافیا اورگاڈ فادرہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا نواز شریف کی بیماری کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، صحت پر چار بورڈز بنائے گئے جسکو تسلیم نہیں کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں علاج ہو سکتا ہے۔

اسپتال سے جیل اور جیل سے اسپتال کا چکر صرف این آر او کیلئے کیا جا رہا ہے

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سموسوں پکوڑوں سے دل کے مریض کی خاطر تواضح کی گئی ، اسپتال سے جیل اور جیل سے اسپتال کا چکر صرف این آر او کیلئے کیا جا رہا ہے ، قومی مجرم ہونے کے باوجود ہمارا فرض ہے کہ آپ کو کوئی ذاتی شکایت نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں