لاہور : سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی 3محبتیں ہیں پاکستان، پاکستان اور پاکستان، اپنا ایک ہی نعرہ ہے، صلح ہوکہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو، سب ہمیں پسند ہےخون ہوکہ رنگ ہو۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا اظہار یکجہتی کرنے والے لاکھوں چاہنےوالوں کوسلام، اپنی زندگی کی 3محبتیں ہیں پاکستان،پاکستان اورپاکستان۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپنے بھی اور شریکے والے بھی سن لیں اپنا ایک ہی نعرہ ہے، صلح ہوکہ جنگ ہوعمران خان کے سنگ ہو سب ہمیں پسند ہے خون ہوکہ رنگ ہو، پاکستان زندہ باد، عمران خان زندہ باد۔
اظہار یکجہتی کرنے والے لاکھوں چاھنے والوں سلام۔۔اپنی زندگی کی تین محبتیں ھیں پاکستان،پاکستان اور پاکستان۔۔۔!!! اپنے بھی اور شریکےوالے بھی سن لیں اپنا ایک ہی نعرہ ھے۔۔۔!
صلح ھو کہ جنگ ھو عمران خان کے سنگ ھو۔۔۔سب ھمیں پسند ھے خون ھو کہ رنگ ھو۔!!
پاکستان زندہ باد عمران خان زندہ باد— Fayazulhasan chohan (@Fayazchohanpti) March 13, 2019
یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔
بعد ازاں پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ہندو کیمونیٹی کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر مستعفی ہو گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر لئے جانے والے استعفی کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کیا تھا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دے سکتے، جس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔