بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

‘مودی اپنا ظلم و جبر کا رویہ چھوڑ کر امن وامان کی طرف آؤ’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بی جےپی اورآرایس ایس کی سوچ بھارت کے لیے خطرہ بن چکی ہے، مودی اپنا ظلم و جبر کا رویہ چھوڑ کر امن وامان کی طرف آؤ، کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج یہاں بلیک ڈے کے حوالے سے اکٹھے ہوئے، دنیا کے بڑے تعصب پسند،ظالم ملک بھارت کا یوم آزادی ہے، دنیا بھرمیں بھارت کایوم آزادی بطوریوم سیاہ منایاجارہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کی قیادت ہٹلر مودی کے پاس ہے ، آر ایس ایس کےکارکن نے گاندھی کو سرعام گولی ماری، وہی آر ایس ایس اوربی جے پی اقتدار میں ہے۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بھارتی فوج، را،بھارتی میڈیا،مودی نیپال،بھوٹان کیلئے عذاب بنا ہوا ہے ، برما کےلیےبھی بھارت ظلم جبر کا ستعارہ بنا ہوا ہے، بھارتی فوجی چین سے چھتر کھا رہے ہیں، بھارتی میڈیا سارا دن چین کیخلاف کوؤں کی طرح کائیں کائیں کرتا رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی حکومت بھی مودی کے ظلم و جبر کے خلاف بول رہی ہے، مودی نے عالمی سطح پر پاکستان توڑنے کے لیے مداخلت کااعتراف کیا، بھارتی اپنی فلموں میں عیاری کےساتھ سارا الزام مسلمانوں پر ڈال دیتے ہیں۔

کشمیر کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کروں گا، کشمیری عوام کانعرہ ہے ، آزادی کشمیر اورمقبوضہ کشمیر بھی ہمارا ہے ، وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کروں گا، عمران خان نے پاکستان کے نقشے میں پورا کشمیر ڈال کر ان سے محبت ثابت کی، انشااللہ کشمیریوں کے لیے سحر ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نریندر مودی 5سال سے چل بل پانڈے بننے کی کوشش کررہا ہے ، آج بھارت دنیا بھرمیں کھل نائیک کے طور پر جانا جاتا ہے، بھارت میں روز64ہزار کورونا کے مریض سامنےآرہے ہیں، 21ویں صدی میں 70کروڑ بھارتی عوام کو واش روم کی سہولت میسرنہیں ، بھارت کو اپنے دعوؤں پر شرم آنی چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مودی اپنا ظلم و جبر کارویہ چھوڑ کر امن وامان کی طرف آؤ ، کسی کی جرات نہیں کہ پاکستان میں اقلیت پرکوئی جبرہوسکے، دوسری طرف بھارت میں اقلیتوں پر ظلم پوری دنیا دیکھ رہی ہے، کسی بھی مذہب کو ماننے والا پاکستان میں پاکستانی ہے، پاکستان میں رہنے والے کو یکساں حقوق حاصل ہیں، یہ ہمارا فخر ہے، پاکستان میں کسی سے بھی مودی کے بھارت جیسا سلوک نہیں کیا جاتا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف سمیت ہمارا رویہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے ، ہم مندروں کیلئے کروڑوں فنڈ دے رہے ہیں، ہم گرجا گھروں کی سر پرستی کررہے ہیں، ہم کرتارپور کوریڈور بنارہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بی جےپی اورآرایس ایس کی سوچ بھارت کےلیےخطرہ بن چکی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد ضروررنگ لائے گی اورآزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوازشریف عدالتوں کے زیادہ مجرم ہیں، مریم کے استاد محمود اچکزئی اورپرویز رشید ہیں، وہی محمود اچکزئی ہے جنہوں نے قومی پرچم لہرانے سے منع کیا تھا، پرویز رشید کی تعلیمات پر بیگم صفدر نے اپنے خاندان کی سیاست اور کاروبار اجاڑ دیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے کو بھی عزت نہیں مل سکتی، افواج پاکستان 22کروڑ عوام کی عزت ہے، افواج پاکستان کے ساتھ 22کروڑ عوام کا دل دھٹرکتا ہے ، آج پاکستان میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے، کورونا ختم ہواہے تواس کے پیچھے وردی ہے ، آج کلبوشن ناکام ہےتو اس کے پیچھے وردی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو اورووٹر کو چھترمارو ،یہ ہے مریم نواز کا نعرہ، وردی کے خلاف سازش کرنے پرذلت اورجگ ہنسائی ہی ملےگی، صرف کلبھوشن جیسے دہشت گرد کے پیچھے وردی نہیں، میں اوروزیراعظم عمران خان ووٹ لیکر آئے ہیں، ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ سچا ہے تو5 سال مریم نوازخاموشی بیٹھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں