لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ آل شریف کس طرح نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، تمام بورڈز میں ان کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں، دراصل نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا مچایا گیا، قوم دیکھ رہی ہے کہ آل شریف کس طرح نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے۔
[bs-quote quote=”شاید لندن فلیٹس میں نواز شریف کی طبعیت زیادہ بہتر ہوسکے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیراطلاعات پنجاب "][/bs-quote]
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے اسپتال پھر جیل، پھر اسپتال میں لے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ نوازشریف کو کارڈیالوجی وارڈ لایا گیا مگر تین چار کمرے دیکھنے کے بعد انہیں گائنا کالوجی میں کمرہ پسند آیا، انہیں کس نے تضحیک کا نشانہ بنایا ؟ انہوں نے اپنا مذاق خود بنایا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر پانچ بورڈ بنائے، تمام میڈیکل بورڈز میں ان کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں، دراصل نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا، ان کا دل دماغ لندن اور سرور پیلس لگتا ہے، لگتا ہے لندن کے فلیٹس میں ان کا دل لگے گا، شاید لندن فلیٹس میں ان کی طبعیت زیادہ بہتر ہو سکے۔
مزید پڑھیں : شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان
یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی این آر او کے لئے تڑپ رہے ہیں،یہ طیب اردوگان نہیں بلکہ خوردگان ہیں، شریف برادرن سپریم کورٹ کے مطابق سیرٹیفائڈ، سیسی لین مافیا اورگاڈ فادر ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا نواز شریف کی بیماری کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، صحت پر چار بورڈز بنائے گئے جسکو تسلیم نہیں کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں علاج ہو سکتا ہے۔