بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌ الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہو: وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے کس سے ٹکرائے گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورپاک فوج ایک کتاب، ایک پیج، ایک سطر، ایک پچ پرہیں.

فیاض چوہان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عوام کے ہیروعمران خان ہیں،وہ بھارتی ایجنٹ یا کاروبار کرنے والے شخص نہیں.

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ دن چلےگئے، جب مودی ایک شخص کے خاندان کی تقریب میں آتا تھا، بھارت نے جارحیت کی، تو ایساجواب ملے گا کہ صدیوں اس پرگفتگو ہوگی.

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یا آرمی چیف سمیت کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، بھارتی سیاست دان الیکشن کے لئے پاکستان کو استعمال نہ کریں،  مودی سرکارکوتونیندمیں بھی پاک آرمی سے ڈر لگتاہے۔

مزید پڑھیں: اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

انھوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ قیادت سوشل میڈیا پرحکومت کے خلاف پر وپیگنڈا کر رہی ہے، ن لیگ والوں کو کہتا ہوں کہ رسی جل گئی مگربل نہیں گیا.

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خاتون اوّل کی بیٹی کے خلاف سوشل میڈیاپرغلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف جھوٹی مہم کی مذمت کرتے ہیں.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں