The news is by your side.

Advertisement

‘پہلے کے وزیر شریف تھےمیں اتنا شریف نہیں ہوں’

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیل میں قیدی کیساتھ غیر انسانی سلوک اپنایا جائے تو مجھ سے رابطہ کریں پہلےکے وزیر شریف تھےمیں اتنا شریف نہیں ہوں، یہ برداشت نہیں کروں گا۔

ایک بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ جیل خانہ جات کی ذمہ داری دی گئی تو واویلہ مچایا گیا، م لیگ جتنا کھلےگی اتنا ش لیگ اورپی ڈی ایم کابیڑا غرق کرے گی، جیل میں قیدی کیساتھ غیر انسانی سلوک اپنایاجائےتو مجھ سے رابطہ کریں اگر اس قسم کی کوئی شکایت آئی تو برادشت نہیں کروں گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز اورشہباز شریف جیل میں سرپکڑےبیٹھے ہیں کہ بیگم صفدر اعوان نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ حمزہ شہباز اورشہباز شریف کی آخری پیشی میں مریم نوازملنے گئیں، پورا آل خاندان تقسیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان نےانٹرویودیا جوفرمایا عجیب و غریب تھا کل کہتی ہیں میں سب کےسامنےبات کروں گی،ڈیل ہوگی، بیگم صفدر صاحبہ اکیلے رہ گئی ہیں مریم نواز نےجتنا نقصان پاکستان کو پہنچایا کسی سیاستدان نے نہیں پہنچایا، مریم نوازکواللہ سےاپنےگناہوں کی معافی مانگنی چاہیے، جمہوریت کی واحد ضامن پاک فوج اورریاستی ادارے ہیں اب مریم نواز نے بھی کہہ دیا ہے فوج کو عزت دو، فوج اور عوام کی درمیان جو محبت ہےوہ کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

پی پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کی اپنی ڈفلی ہے اور مولانا اپنی بانسری بجارہے ہیں، پچلھے 6سال میں ووٹ کوعزت دونعرے نےکان پکادئے، آصف زرادری جیسےانٹرنیشنل ڈاکونے 5سال پورے کیے، سلطان مفرور ارتغرل کی پارٹی نے5سال کی مدت پوری کی، جب ایسی شکلیں اپنی مدت پوری کرسکتی ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟ عمران خان نےمعیشت کو مضبوط کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں