تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اسمبلی سیکریٹریٹ کی بندش، فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے

ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے اسمبلی سیکریٹریٹ سے متعلق چلنے والی خبروں کو سازش قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو تالے لگائے گئے نہ ہی کوئی ریکارڈتلف کیا گیا ہے، یہاں سے اہم فائلیں غائب ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، تمام ریکارڈ اسمبلی میں ہی موجود ہے۔

ترجمان اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمارت کی تعمیر ومرمت کا ریکارڈ غائب کرنے کی خبر پروپیگنڈا ہے، ایسی جھوٹی خبروں کا مقصدپرویزالٰہی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو بدنام کرنا ہے، مخالفین پر واضح کردوں کہ بے بنیاد خبریں چلانے والے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر اعلیٰ ادارے کے خلاف سازش کے مرتکب ہو رہے ہیں، جعلی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کا ریکارڈ اہم شخصیت کے حکم پر تلف کیا گیا ہے جس میں اہم شخصیت کے تعلق والے افسران ملوث ہیں، افسران کی گاڑیوں میں ریکارڈ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر اور ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔

Comments

- Advertisement -