تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آڈیو لیکس پر سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کو عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے۔

کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش وہاں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، ڈالرکو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار اسٹیٹ بینک کا ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جلسوں کے مقابلے میں کیا ہم بھی جلسے کریں،عمران خان تو ناکام جلسے کررہا ہے۔ ہم سنجیدہ سیاست کرنا چاہتے ہیں عمران کی جلسوں کی سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے جس نے ریاست کو معاشی اعتبارسے کمزورکیا، لاکھوں نہیں کروڑوں افراد سیلاب سے متاثرہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے بتایا کہ میں نے 6اضلاع کا فضائی دورہ کیا جہاں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، اختلافات سے بالاتر ہوکرسیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا ہوگا۔

ملکی معیشت کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکو بطور وزیر خزانہ لانا معیشت کی بہتری کے لیے ایک بڑی کوشش ہے۔

گزشتہ روز مختلف آڈیوز کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -