پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا چودہ اگست سے متعلق ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: الیکشن میں‌ شکست کے بعد چودہ اگست نہ منانے کا متنازع بیان دینے والے مولانا فضل الرحمان نے اپنی روش نہیں‌ بدلی.

تفصیلات کے مطابق  مولانا فضل الرحمان کا یوم آزادی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا. جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی.

[bs-quote quote=”ادارے بین الاقومی قوتوں کے نمائندے بن کرہم پرحکومت کررہے ہیں: مولانا فضل الرحمان” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سے ہماری آزادی چھینی جارہی ہے، ایسے میں چودہ اگست کو بھلا کیا یوم آزادی منائیں.

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جدوجہد آزادی جاری رہے گی، اداروں سےکہناچاہتے ہیں کہ ان کے کردار سے مطمئن نہیں.

مولانا فضل الرحمان نے شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادارے بین الاقومی قوتوں کے نمائندے بن کرہم پرحکومت کررہے ہیں.


مولانا فضل الرحمان کے 14 اگست نہ منانے کے بیان پر شیخ رشید برس پڑے


واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے بینر تلے الیکشن لڑا تھا، مگر وہ متوقع کامیابی حاصل نہیں کرسکی.

شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے الیکشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ ہر سال چودہ اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں